چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔…