Gas Leakage Web ad 1

نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، توانائی تنصیبات کے تحفظ اور بلاتعطل ایندھن فراہمی یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کی ریفائنریز اور آئل اسٹوریج تنصیبات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت خزانہ، سیکرٹریز پیٹرولیم و داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تعاون سے سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ اضافی سکیورٹی انتظامات کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں خود برداشت کریں گی۔

نائب وزیراعظم آفس کے مطابق اسحاق ڈار نے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے اہم توانائی تنصیبات کے تحفظ اور ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس کے ذخائر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جس پر وزارت پیٹرولیم نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ سپلائی کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور مؤثر نگرانی اور پیشگی سپلائی چین مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.