معرکۂ حق کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ معرکہ محض عسکری فتح نہیں بلکہ قومی عزم، حوصلے اور اتحاد کی ایک روشن مثال ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہ ملکوں میں پاکستان سرفہرست ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جرأت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا اور وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی جیت ہے، اور پاکستان نے ہر محاذ پر ثابت قدمی دکھائی، جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت نے قومی اتحاد اور ریاستی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار عسکری قیادت نے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔