فرار بھیڑیے کی اے آئی تصویر نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں
جنوبی کوریا کے ایک شہر میں بھیڑیے کے گھومنے کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بنانا ایک شہری کو مہنگا پڑ گیا۔
جنوبی کوریا میں ایک 40 سالہ شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک حقیقت سے قریب تر تصویر بنا کر اسے آن لائن پوسٹ کیا، جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
ایران کی لیڈر شپ کو ختم کردیا، امریکا کے صدر فعال ہیں: ٹرمپ
گزشتہ ماہ 8 اپریل کو جنوبی کوریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ٹےجون شہر میں چڑیا گھر سے ’نیوکگو‘ نامی بھیڑیا فرار ہو گیا ہے اور آزادانہ گھوم رہا ہے۔
تصویر آن لائن سامنے آنے کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کے پیش نظر پرائمری اسکول بند کر دیا اور خصوصی ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کر دیں، تاہم جب تک حقیقت واضح ہوئی، کافی وقت گزر چکا تھا۔
حکام کے مطابق اے آئی سے بنائی گئی اس تصویر کی وجہ سے بھیڑیے کی تلاش میں نو دن صرف ہوئے، جبکہ اس دوران پولیس اور فائر فائٹرز کی طویل تعیناتی سے ان اداروں کی بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی متاثر ہوئی۔
ٹےجون میں اس اے آئی تصویر کو بنانے والے شخص نے گرفتاری کے بعد کہا کہ اس نے یہ سب محض تفریح کے لیے کیا تھا، تاہم اب اسے 5 سال تک قید اور 6700 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔