Gas Leakage Web ad 1

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیومعاملہ: کمیٹی کا پہلا اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب

0

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری بھی شریک ہوئے، جبکہ کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے سے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دو ڈرونز داغے: یو اے ای

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور ممبر اسٹیٹ زمان وٹو بھی موجود تھے، جبکہ چیئرمین سی ڈی اے نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے متعلق حقائق کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔

اسی طرح کمیٹی نے آئندہ روز بھی اس معاملے پر سی ڈی اے سے بریفنگ طلب کر لی۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سی ڈی اے کی بریفنگ کے بعد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے متاثرین کو ان کے نمائندوں کے ذریعے سنا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل تمام قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے گی، جبکہ کمیٹی اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے سے بھی آگاہ ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری کامرس بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے، اور کمیٹی نے جلد از جلد رپورٹ مرتب کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.