Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت کا راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ

0

لاہور: پنجاب حکومت نے راشن کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے اور صوبے بھر میں گداگروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میپنگ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی مالی معاونت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پی سی بی نے سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار: ذرائع

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے دوران راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ اور ہمت کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کو ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ لاوارث کمسن بچوں کے لیے باقاعدہ یتیم خانے قائم کیے جائیں، جبکہ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود، وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی صفائی اور سروسز کی فراہمی کے لیے مستند این جی اوز سے تعاون حاصل کیا جائے۔

اجلاس میں صنعت زار کی ری ویمپنگ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے اور زکوٰۃ فنڈز سے ادویات کی فراہمی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یورپی ممالک کی طرز پر عوام دوست بنایا جائے گا اور محروم افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.