اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل پیٹرول پر لیوی 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوی میں اضافے کا فیصلہ حکومتی ریونیو بڑھانے اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔