ایرانی وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل ایرانی وفد کی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
مذاکرات کی بحالی کی امیدیں، عراقچی نئی تجاویز کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے، امریکی وفد بھی پہنچنے والا ہے
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پہلے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد وہ نائب وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے نئی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نئی تجاویز کے ساتھ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کے خصوصی مشیر وٹکوف اور کشنر امریکی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔