Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کی منظوری، ٹرائلز جلد متوقع

0

گلگت بلتستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور فائیو جی ٹرائلز کے لیے پالیسی ڈائریکٹیوز کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد جلد ٹرائل شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فروری میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل شروع کیا گیا تھا تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اس مرحلے میں شامل نہیں تھے، جس پر نگراں وزیر اطلاعات و آئی ٹی غلام عباس نے معاملہ اٹھایا اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے کیے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقاتوں میں خطے میں فائیو جی کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ نے فائیو جی ٹرائلز کے لیے پالیسی ڈائریکٹیوز کی منظوری کی سمری تیار کی جسے وزارت قانون و انصاف اور وزارت آئی ٹی کی توثیق حاصل ہوئی، اور وزیراعظم/چیئرمین گلگت بلتستان کونسل کو ارسال کی گئی جہاں سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی گئی۔ گورنر گلگت بلتستان کی توثیق کے بعد اب ٹرائلز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں، جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے تیار کردہ پالیسی کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو جلد ٹرائلز کی اجازت ملنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق ٹرائلز کی کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی بھی جلد کی جائے گی، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے خطے میں ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.