Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد مذاکرات؛ ایرانی وفد کی آمد کی خبروں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ

0

اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی آمد کی خبروں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ایرانی وفد کی آمد کی اطلاعات پر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

ہم نے ہمیشہ سیاسی مفادات قربان کر کے قومی مفاد کو مقدم رکھا: سہیل آفریدی

اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلہ بدستور بند ہے اور پولیس اہلکاروں کو اپنی اپنی ڈیوٹی پر فوری پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع سرکاری اور دیگر دفاتر بند رکھنے اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جبکہ ریڈ زون میں ٹرانسپورٹ بھی محدود کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، جس کی تصدیق ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بھی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد کی آمد کے بعد امریکی وفد کی بھی پاکستان روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.