Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا گوادر میں خواتین کے پہلے بازار گوادر ویمن بازار کا افتتاح

0

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر ویمن بازار میں 14 دکانیں قائم ہیں، جس سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ویمن بازار گوادر کا دورہ کیا اور خواتین دکانداروں سے ملاقات کی، جبکہ اس موقع پر انہوں نے خواتین کو درپیش مسائل اور ان کی تجاویز سے بھی آگاہی حاصل کی۔

Gas Leakage Web ad 2

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی پر قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ کن مؤقف

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے منصوبے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ویمن بازار خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
سرفراز بگٹی کے مطابق صوبائی حکومت خواتین کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے اور ویمن بازار جیسے اقدامات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، اسی لیے حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میں ویمن بازار جیسے منصوبے سماجی و اقتصادی استحکام کو فروغ دیں گے اور خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنا روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.