Gas Leakage Web ad 1

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع

0

اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل لے جانے والے ٹینکرز کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس پابندی کے خاتمے سے ملک کے شمالی علاقوں میں ایندھن کی قلت کا خدشہ بھی دور ہو گیا ہے، جبکہ ریفائنری حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیداوار جلد بحال ہو جائے گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: فنانشل ٹائمز

اس سے قبل راولپنڈی میں ٹریفک پابندیوں کے باعث آئل سپلائی متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں اٹک ریفائنری کا مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند کرنا پڑا تھا۔

خام تیل کی عدم دستیابی کے باعث ریفائنری کی ممکنہ بندش اور جیٹ فیول کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

ریفائنری حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر فوری طور پر ٹریفک پابندیاں نہ ہٹائی گئیں تو ریفائنری کو بند کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ اس صورتحال کے نتیجے میں اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.