Gas Leakage Web ad 1

ایران نے آبنائے ہرمز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی

0

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی بحریہ کے مطابق جہازوں کو قبضے میں لینے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالا، جس کے بعد انہیں تحویل میں لے کر ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا۔

سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی

دوسری جانب امریکی محکمہ جنگ نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں چھ ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایسی کسی بھی کارروائی کا آغاز ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی یا جنگ کے خاتمے تک مؤخر رہ سکتا ہے، جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات رواں سال کے اختتام تک یا اس کے بعد بھی برقرار رہ سکتے ہیں۔

ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے نام پر شپنگ کمپنیوں کو دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.