Gas Leakage Web ad 1

ایران کے آدھے میزائل اور لانچ سسٹم اب بھی موجود ہیں: امریکی ٹی وی کے دعوے پر ترجمان وائٹ ہاؤس سیخ پا

0

امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے تقریباً نصف میزائل اور ان کے لانچ سسٹمز اب بھی محفوظ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے پاس 60 فیصد بحری اسلحہ اور اسپیڈ بوٹس بدستور موجود ہیں، اور انہی کے ذریعے آبنائے ہرمز میں متعدد جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی فضائیہ کا تقریباً دو تہائی حصہ بھی اب تک آپریشنل ہے۔

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی ٹرمپ انتظامیہ نے عوامی سطح پر ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اس رپورٹ پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا پرانا میڈیا ایک بار پھر ایرانی حکومت کے لیے تشہیری کردار ادا کر رہا ہے، اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکی فوج نے صرف 38 دنوں میں ایران کے دفاعی صنعتی ڈھانچے کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز بنانے اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.