Gas Leakage Web ad 1

سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی

سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی

0

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ساخ فارما لمیٹڈ اور یونائیٹڈ ایتھانول انڈسٹریز لمیٹڈ کو رانی پور شوگر ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں اکثریتی حصص حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی سی پی کے مطابق رانی پور شوگر ملز چینی کی پیداوار کے ساتھ اس سے جڑی دیگر مصنوعات اور اپنے پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں بھی سرگرم ہے، جبکہ حصول کرنے والی کمپنیاں دواسازی اور ایتھانول سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

ٹربیونل نے کنگڈم ویلی کے خلاف سی سی پی کا فیصلہ برقرار رکھا، 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس لین دین کو مرحلہ اول کے جائزے کے بعد منظور کیا گیا اور اس سے مارکیٹ میں مسابقت پر کسی منفی اثر کے امکانات نہیں پائے گئے۔

سی سی پی کے مطابق فریقین کے کاروباری شعبوں میں براہِ راست مماثلت نہ ہونے کی وجہ سے اس انضمام کے نتیجے میں کسی غالب پوزیشن کے قیام یا مسابقت میں کمی کا خدشہ موجود نہیں ہے۔ کارروائی کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ لین دین کمیشن کی پیشگی منظوری حاصل کیے بغیر مکمل کیا گیا تھا، جس پر سی سی پی نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے معاملات میں پیشگی منظوری لینا لازمی ہوتا ہے۔ متعلقہ کمپنیوں نے آئندہ قوانین کی مکمل پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سی سی پی کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے انضمام شوگر اور متعلقہ صنعتی شعبوں میں ویلیو ایڈڈ سرگرمیوں کے فروغ اور وسائل کے مؤثر استعمال میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ کمیشن مسابقت کے فروغ اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی نگرانی جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.