Gas Leakage Web ad 1

یورپی کونسل کے صدر کا شہباز شریف کو فون، مشرق وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

0

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جبکہ وزیراعظم نے صدر کوسٹا کو خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وعدوں کی پاسداری پہلی بنیاد، امریکا پر تاریخی عدم اعتماد مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہے: پزشکیان

صدر کوسٹا نے مذاکرات اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اس عمل کی ہر ممکن حمایت کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اس سلسلے میں دونوں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ صدر کوسٹا نے ایک بار پھر خطے میں مذاکرات اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.