Gas Leakage Web ad 1

وعدوں کی پاسداری پہلی بنیاد، امریکا پر تاریخی عدم اعتماد مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہے: پزشکیان

0

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے ملنے والے غیر تعمیری اور متضاد اشارے ایک منفی پیغام دیتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا یہ چاہتا ہے کہ ایران ہتھیار ڈال دے، تاہم ایران کسی بھی صورت طاقت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری ہی وہ بنیاد ہے جو کسی بھی قسم کے مکالمے کو جائز بناتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت بیرون ملک منتقل ہونے والے سرمایے کو واپس لانے کے لیے کاروبار دوست پالیسیاں اپنائے : سردار طاہر محمود

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے دو ٹوک انداز میں بتا دیا ہے کہ وہ کسی دباؤ یا طاقت کے سامنے نہیں جھکے گا اور اس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر خودمختاری اور قومی مفاد کے اصولوں پر قائم ہے۔

اس سے قبل تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کا خاتمہ جلد از جلد ہونا چاہیے تاکہ ایران اپنی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کر سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی ذرائع کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو درست حقائق سے آگاہ رکھنا نہایت اہم ہے، کیونکہ غلط معلومات یا غیر حقیقی وعدے نہ صرف مسائل کے حل میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ عوامی اعتماد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان کے مطابق کامیابیوں اور چیلنجز دونوں کو دیانت داری کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.