دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مقصد کے لیے مسلسل بات چیت کو اہم قرار دیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ دوطرفہ سطح پر جاری رابطہ کاری پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔