وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امیگریشن کلیئرنس کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ان مسافروں کی شناخت حمزہ مختار اور محمد بدرالدین، سکنہ سیالکوٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو فلائٹ نمبر FZ-376 کے ذریعے تنزانیہ روانہ ہو رہے تھے۔
ایرانی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہے: ایرانی سپریم لیڈر
ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد دونوں مسافروں کو مزید پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ مسافر بزنس ویزا پر سفر کر رہے تھے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی کاروباری دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔
دوران تفتیش ان کے قبضے سے الیکٹریشن ٹیکنیشن کے جعلی ڈپلومے برآمد ہوئے، جن پر مختلف اداروں کے جعلی اسٹیمپ اور دستخط ثبت تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ جعلی دستاویزات ایجنٹس کے ذریعے حاصل کیے تھے۔
حکام کے مطابق دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔