Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کی حتمی تاریخ طے ہوگی

0

اسلام آباد: پاکستان نے ایران اور امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد ہی ثالثی مذاکراتی عمل کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

آخر ائیرپورٹس بہت زیادہ ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین، یعنی ایران اور امریکا، نے پاکستان کو بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں وہی ٹیمیں شریک ہوں گی جنہوں نے پہلے مرحلے کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم غیر ملکی دورے پر ہیں اور وہ پہلے سعودی عرب پہنچے ہیں، جس کے بعد ان کے قطر اور ترکیہ کے دورے بھی متوقع ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.