Gas Leakage Web ad 1

لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست

0

اسلام آباد: لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان اور اس کے عوام پر جاری حملوں کے فوری خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے، جس کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لبنانی وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا اور جنگ بندی میں لبنان کی شمولیت کی تصدیق کرنے کی درخواست کی تاکہ گزشتہ روز کے اسرائیلی حملے جیسے مزید حملوں کو روکا جا سکے۔

اس پیش رفت کے بعد دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جبکہ ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے شامل نہ ہونے کی صورت میں ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.