کراچی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12,000 رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔
آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر ایران بھر میں ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت
بابر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا، اور 338 اننگز میں 12,000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔
اس طرح انہوں نے 345 اننگز میں 12,000 رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے 360، اور ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12,000 رنز مکمل کیے تھے۔
بابر اعظم دنیا کے 12ویں اور پاکستان کے دوسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی یہ ریکارڈ حاصل کر چکے ہیں۔