Gas Leakage Web ad 1

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے اسٹریٹجک، سفارتی، علاقائی توازن کا ذریعہ قرار

0

امریکی جریدے نے مکہ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اسٹریٹجک وسعت، سفارتی اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

معروف امریکی جریدے ایف پی آئی ایف کے مطابق اس معاہدے نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو ایک نئے علاقائی دفاعی فریم ورک میں جوڑ دیا ہے۔

جریدے نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت پاکستان کے واشنگٹن میں سفارتی وزن کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے گہرے دفاعی تعلقات بھارت کی علاقائی حکمت عملی پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کو ایران مخالف اتحاد کہنا درست نہیں۔ بڑھتا ہوا بھارتی اسرائیلی اسٹریٹجک تعاون پاکستان کے لیے مکہ معاہدے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

مکہ معاہدے میں دیگر علاقائی ممالک کے لیے شمولیت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔ معاہدے کی اصل طاقت کسی سخت بلاک کے قیام کے بجائے اس کی شمولیتی اور لچکدار نوعیت میں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.