سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب باضابطہ طور پر آئی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ بن گئے ہیں۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ان کے سفر کے دوران انہیں بے شمار سبق، یادیں اور مواقع دیے۔ اب وہ کھیل کو واپس دینے کے لیے اپنا تجربہ نوجوانوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوش ہوگی کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور اگلی نسل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے تاکہ وہ نہ صرف بہتر کرکٹرز بنیں بلکہ پراعتماد افراد اور اچھے ایتھلیٹس بھی ثابت ہوں۔
اپنے پیغام کے آخر میں اظہر علی نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا اور سفر جاری رہتا ہے۔
اظہر علی پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 2010 سے 2022 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے اور قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔