Gas Leakage Web ad 1

اپنی چھت اپنا گھر’ اسکیم کھٹائی میں پڑگئی ! درخواست دینے والوں کے لئے اہم خبر

0

خیبر پختونخوا حکومت کے ہاؤسنگ پروگرام "اپنی چھت اپنا گھر” کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ عالمی بینک نے اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ سے 25 ارب روپے (90 ملین ڈالر) کے قرض کی فراہمی روک دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹُول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث صوبے بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے ‘ڈسبرسمنٹ لنکڈ رزلٹس’ (DLR) سسٹم کے تحت جاری کی جانے والی رقم مختلف وجوہات کی بنا پر موصول نہیں ہو سکی۔ سال 2024 کے لیے مختص 44 ملین ڈالر کے اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ سے یہ رقم ابھی تک جاری نہیں ہوئی، جبکہ رواں مالی سال کے لیے مختص مزید 52 ملین ڈالر بھی التوا کا شکار ہیں، جس سے منصوبے کی رفتار مزید سست ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کے راستے میں متعدد بڑی رکاوٹیں حائل ہیں، جن میں ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے مطلوبہ زمین کی عدم دستیابی ایک اہم مسئلہ ہے۔ علاوہ ازیں متعلقہ اداروں سے ماحولیاتی منظوریوں میں تاخیر نے تعمیراتی کام کی رفتار متاثر کی ہے۔ دستاویزات میں خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کی محدود ادارہ جاتی صلاحیت کو بھی منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامی کارکردگی میں بہتری نہ کی جائے اور منظوریوں کے عمل کو تیز نہیں کیا جاتا، کم آمدنی والے طبقے کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کا خواب پورا کرنا مشکل ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ اسکیم صوبے بھر میں گھروں کی قلت کو دور کرنے اور شہریوں کو سستی رہائش فراہم کرنے کے حکومتی عزم کے تحت شروع کی گئی تھی، تاہم موجودہ مالی بحران نے اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.