Gas Leakage Web ad 1

نسیم شاہ کو بہت کم سزا ملی، زبان پر کنٹرول نہ کیا تو ٹیم سے نکال دیں گے ، صوبائی وزیر

0

صوبائی وزیر کھیل و توانائی پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر نسیم شاہ کو 2 کروڑ روپے جرمانہ بہت کم سزا ہے اور اگر وہ اپنی زبان پر قابو نہ پائیں تو انہیں ٹیم سے نکال دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل و توانائی پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے نسیم شاہ کے حالیہ بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھلاڑی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ زبان پر کنٹرول نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر رویہ درست نہ ہوا تو نسیم شاہ کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا۔

گھر بنانا بھی مشکل ہو گیا؟ سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف نازیبا بات کی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آج نسیم شاہ اور میری بہنیں محفوظ ہیں تو وہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی بدولت ہیں۔ نسیم شاہ کو 2 کروڑ روپے جرمانہ بہت کم سزا ملی ہے، محسن نقوی نے تحمل دکھایا، اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو مزید سخت سزا دیتے۔”

فیصل ایوب کھوکھر نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب بھر میں ایک ہزار نئے کھیلوں کے گراؤنڈز بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ تحصیل اور ضلعی سطح سے نوجوان کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبائی سطح پر "پنجاب کی اپنی کرکٹ ٹیم” تشکیل دینے جا رہی ہے۔

توانائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ جلال پور بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کی خوشخبری وزیراعلیٰ جلد دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کا چاول ایکسپورٹ کرنے والے ملک کے لیے سرمایہ ہیں اور حکومت چاول کی صنعت کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب کے آخر میں دہرایا کہ پنجاب کی چیف ایگزیکٹو قوم اور صوبے کے لیے سخت ضروری ہیں اور حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.