Gas Leakage Web ad 1

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹُول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

0

ملک بھر کی قومی شاہراہوں اور موٹروے نیٹ ورک پر ٹول ریٹس میں خاطر خواہ اضافے کی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ یہ نئی شرحیں این ایچ اے ایکٹ 1991 کے سیکشن 10(2)(vii) کے تحت 2024 میں کی گئی ترامیم کے بعد نافذ کی جا رہی ہیں، اور 5 اپریل 2026 سے تمام راستوں پر لاگو ہوں گی۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی شاہراہوں پر نئی شرحیں:
قومی شاہراہوں پر کاروں کے لیے 100 روپے، ویگن کے لیے 200 روپے، بس کے لیے 300 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرکوں کے لیے 350 روپے، جبکہ آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں کے لیے 700 روپے ٹول مقرر کیا گیا ہے۔ کوہاٹ ٹنل (N-55) پر کار 250، ویگن 600، بس 750، 2/3 ایکسل ٹرک 750 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 1100 روپے ادا کریں گے۔ آئی ایم ڈی سی ڈبلیو (E-75) پر کار 300، ویگن 300، بس 450، 2/3 ایکسل ٹرک 500 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 1000 روپے کے ٹول سے گذریں گے۔

گھر بنانا بھی مشکل ہو گیا؟ سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

موٹروے پر نئی شرحیں:
موٹروے کے مختلف حصوں کے لیے الگ الگ ریٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد تا پشاور موٹروے (M-1) پر کاروں کے لیے 700، 12 نشستوں تک ویگن کے لیے 1050، 13 سے 24 نشستوں والی کوسٹر یا منی بس کے لیے 1450، بس کے لیے 2050، 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے 2650 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک کے لیے 3300 روپے ٹول مقرر ہوا ہے۔

لاہور تا عبدالحکیم موٹروے (M-3) پر کار 1000، ویگن 1500، کوسٹر/منی بس 2150، بس 3100، 2/3 ایکسل ٹرک 3950 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 4900 روپے میں گذریں گے۔

پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد – ملتان موٹروے (M-4) پر کار 1300، ویگن 1950، کوسٹر/منی بس 2850، بس 3950، 2/3 ایکسل ٹرک 5200 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 6400 روپے ہوں گے۔

ملتان تا سکھر موٹروے (M-5) پر کار 1500، ویگن 2150، کوسٹر/منی بس 3150، بس 4550، 2/3 ایکسل ٹرک 5850 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 7150 روپے میں سفر کر سکیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان تا ہکلہ موٹروے (M-14) پر کار 800، ویگن 1350، کوسٹر/منی بس 1800، بس 2750، 2/3 ایکسل ٹرک 3500 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 4150 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

حسن ابدال تا ہویلیاں – مانسہرہ ایکسپریس وے (E-35) پر کار 350، ویگن 550، کوسٹر/منی بس 750، بس 1100، 2/3 ایکسل ٹرک 1450 اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک 1750 روپے ٹول ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ تمام شرحیں 5 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹول ریٹس کے حوالے سے کسی بھی الجھن کی صورت میں اتھارٹی کی ویب سائٹ یا اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس سے رابطہ کریں۔ ان نئے ریٹس کے باعث طویل فاصلے کے مسافروں اور مال برداری کرنے والی گاڑیوں پر خاصا مالی اثر پڑے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.