وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلیٰ بحالی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔
وہ فرد جس کی زندگی بچپن میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد بدل گئی
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی اور آئین سے متصادم اقدام ہے۔
درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ایک سزایافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔
درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بحال کیا جائے۔
درخواست کے مطابق علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ دباؤ کے تحت لیا گیا اور اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے منسوخ کیے جائیں۔