ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے منفی اثرات اب تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں، اور پٹرولیم مصنوعات و گیس کے بعد دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع ہو گیا ہے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف سخت میڈیا نگرانی کا فیصلہ ،وزیر اطلاعات گلگت بلتستان
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب اینٹوں، سیمنٹ اور لوہے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران لوہے، سیمنٹ اور اینٹوں کی قیمتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ وہ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ بلڈرز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
اب ملک بھر میں یہ اشیاء ریکارڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں، جس کے سبب تعمیراتی منصوبوں اور گھروں کے مالکان پر اضافی مالی دباؤ پڑ رہا ہے۔