Gas Leakage Web ad 1

’اس سے بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا‘، سندھ اسمبلی نے شراب کی فروخت پر پابندی کی قرارداد مسترد کردی

’اس سے بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا‘، سندھ اسمبلی نے شراب کی فروخت پر پابندی کی قرارداد مسترد کردی

0

سندھ اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کی گئی تمام قراردادیں مسترد کر دیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور شراب خانوں کے تمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

رواں سال پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کرانے کا فیصلہ

وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیا لنجار نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ایک بہت بڑا طبقہ محروم ہو جائے گا، آج میرے دوست کچھ زیادہ جذباتی دکھائی دے رہے ہیں، جس کے بعد ایوان نے قرارداد مسترد کر دی۔

ایوان نے ایم کیو ایم کی رکن قراۃ العین خان کی جانب سے پیش کی گئی دو قراردادیں بھی مسترد کر دیں، جن میں ایک قرارداد جنسی زیادتی اور بچوں کی ہراسانی کی روک تھام کے لیے لائف بیسڈ اسکل لرننگ سے متعلق تھی جبکہ دوسری قرارداد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.