Gas Leakage Web ad 1

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ

0

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی عرب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے ترقیاتی فریم ورک پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے: مریم اورنگزیب

ملاقات کے دوران توانائی، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قرض کے بدلے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور پاکستان کی معاشی اصلاحات کی مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.