‘آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا’: فضل الرحمان

'آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا': فضل الرحمان

0

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں سے متعلق قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں اور اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کروائیں گے اور اس حوالے سے اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہا کہ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ اسپیکر دباؤ میں ہیں، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے اور نہ ہی اپوزیشن۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی سے متعلق قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جانا چاہیے تھا۔

سندھ حکومت کا گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون سازی کے پیچھے موجود سوچ کے خلاف ہیں اور ایسی قانون سازی کو ملک میں نہیں چلنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈنگ ٹپاؤ کی سیاست مناسب نہیں اور وہ اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔

غزہ امن بورڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہو چکی تھیں تو وہاں جانے کی کیا ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت دے رہا ہے اور حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے، جبکہ امریکا افغانستان، عراق اور لیبیا میں تباہی مچا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران پر حملے کے بعد تفتان کی سرحد پر آ کھڑا ہوگا اور اسرائیل کے پہلے صدر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ان کی بنیاد ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کے خاتمے پر ہے، جس سے ان کے عزائم صاف ظاہر ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فورم میں جانا جس کی ابتدا دھمکیوں سے ہو رہی ہو، قابل اعتراض ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ جب پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل جانے پر پابندی ہے تو پھر ایسے اقدامات کیوں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن چاہیے مگر اس کے لیے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر طرف معاشی ترقی ہو رہی ہے لیکن پاکستان مزید مشکلات میں گھرتا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعظم نے نہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی کابینہ کو۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ پیس بورڈ میں شرکت کا مقصد صرف ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.