کراچی میں سندھ حکومت نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی ازسرِ نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی تعمیر سندھ حکومت اپنے بجٹ سے کرے گی اور کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔
مری جانے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک اپ ڈیٹ
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے کے بعد گل پلازہ کی دکانیں اصل الاٹیز کے حوالے کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے سندھ حکومت نے ماہرینِ تعمیرات سے بھی مدد حاصل کر لی ہے تاکہ عمارت کو جدید اور محفوظ طرز پر تعمیر کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی ازسرِ نو تعمیر کے دوران متاثرہ تاجروں کو کاروبار کے لیے عارضی جگہ فراہم کی جائے گی، جس کے لیے سندھ حکومت نے تین مقامات کا انتخاب کر لیا ہے۔