اسلام آباد پولیس اور این سی سی آئی ایمان مزاری اور ہادی علی کی گرفتاری کے وارنٹ کی تعمیل نہ کراسکی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کے یکطرفہ سکروٹنی شیڈول کو مسترد کر دیا
اس دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کے حکام، پولیس اہلکار اور اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے، جہاں دونوں اداروں کی جانب سے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کی جا سکی۔
این سی سی آئی اور پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا گیا، جس پر جج افضل مجوکہ نے کہا کہ جس کی رپورٹ غیر اطمینان بخش ہوگی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ادارے دوپہر دو بجے تک وارنٹ سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائیں، جس کے بعد سماعت میں دو بجے تک وقفہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں عدم پیشی پر ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت منسوخ کر رکھی ہے۔