Gas Leakage Web ad 1

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

0

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ کی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مقررہ مقصد کے تحت تنقید کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے ایوان صدر میں "سندھ کی تبدیلی کی کہانی” پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2025 تک صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، امن و امان، معیشت اور توانائی سمیت ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بلاول بھٹو نے صحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صحت کا بجٹ 2.9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جناح ہسپتال کو عالمی معیار کا ہسپتال بنایا گیا ہے اور جے پی ایم سی میں تین سائبر نائف سہولیات مفت علاج فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 178 شہروں اور 24 ممالک کے مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، جن میں 31 فیصد پنجاب، 11 فیصد خیبر پختونخوا، 7 فیصد بلوچستان اور 5 فیصد دیگر ممالک سے تھے۔

ایمان مزاری اور انکے شوہر سمندر پر ہیں یا آسمان پر، گرفتار کرکے پیش کریں، عدالت کا حکم

تعلیم کے شعبے میں انہوں نے بتایا کہ 1947 سے 2008 تک سندھ میں صرف دس جامعات تھیں، جو اب بڑھ کر 30 جامعات اور 18 کیمپس ہو چکی ہیں۔ 129 نئے کالج قائم کیے گئے ہیں اور ہر سال 4 ہزار میرٹ پر مبنی وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے تھرپارکر کے کوئلے کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے لیے سعودی عرب کے تیل جیسا اثاثہ ہے، جس نے تھر میں سماجی انقلاب لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائی ہیں، الیکٹرک بسیں متعارف کرائی ہیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کی ہے۔

انہوں نے ٹیکس وصولی میں سندھ کی بہتر کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے نے سروسز ٹیکس وصولی 16.6 ارب روپے سے بڑھا کر 307 ارب روپے سالانہ کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو مقررہ اہداف سے زائد ٹیکس آمدن اپنے پاس رکھنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

اس دوران بلاول بھٹو نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام صدر مملکت سیدیوسف رضاگیلانی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.