Gas Leakage Web ad 1

عام انتخابات 2024 کا دنگل کا سب سے پہلا نتیجہ سامنے آگیا

0

اسلام آباد ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔عام انتخابات کیلئے پولنگ

Gas Leakage Web ad 2

صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پنجاب میں گوجرنوالہ، چکوال اور صادق آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد جبکہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک میں پہلا غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔

عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ملک میں پہلا غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 گوجرانوالہ 2 کے 319 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر خان 611 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احمد حسین ڈیہر 164 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 150 ملتان 3 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

ن لیگ کے جاوید اختر 263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے عبدالغفار 341 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کی  حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 290 ووٹ لیکر

دوسرے نمبر پر ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.