اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں تک فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنا ردعمل دیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
خواجہ آصف نے کہا کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمیں معاف کرے اور خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، جس کا اطلاق گیارہ دسمبر 2025 سے ہوگا۔