Gas Leakage Web ad 1

27 آئین آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا وزیر مملکت قانون

27 آئین آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا وزیر مملکت قانون

0

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ کی جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں کسی کی ریٹائرمنٹ کے باعث جلد بازی کی گئی تھی۔ ان کے مطابق 27ویں ترمیم کے معاملے پر بھی کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی اور تمام امور پر مشاورت جاری ہے۔

پاک-افغان مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم قومی مفاد سے متعلق ہے اور یہ عمل کافی عرصے سے زیرِ غور ہے۔ اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت کے فائدے یا نقصان سے نہیں۔ آئین میں ضرورت کے مطابق ترامیم کی جا سکتی ہیں۔

بیرسٹر عقیل نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حقائق دیکھے بغیر سیاسی بیان بازی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی رائے اسٹینڈنگ کمیٹی اور پارلیمنٹ کے فلور پر پیش کرے، جب کہ پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مؤقف کا احترام کیا جائے گا۔

وزیرِ مملکت نے مالی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے تحت اپنے وسائل کا 57 فیصد صوبوں کو دیتا ہے، جبکہ وفاق پر پنشن، دفاعی اخراجات، سماجی تحفظ اور قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق تمام اخراجات برداشت کرے اور صوبوں کا کوئی احتساب نہ ہو تو یہ نظام غیر متوازن ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وفاقی بوجھ میں کمی کے لیے صوبے بھی اپنی ذمہ داری کا مساوی حصہ ادا کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.