Gas Leakage Web ad 1

کوہستان کرپشن اسکینڈل،20 کروڑ روپے برآمد

کوہستان کرپشن اسکینڈل،20 کروڑ روپے برآمد

0

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں چھاپوں کے دوران مرکزی ملزم کے گھر سے 10 کروڑ جبکہ اس کے ساتھی کے گھر سے بھی 10 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم کی نشاندہی مرکزی ملزم کی زیر حراست اہلیہ نے کی۔ اب تک 40 ارب روپے مالیت کے اس مالیاتی اسکینڈل میں مجموعی ریکوری 2 ارب روپے سے زائد ہوچکی ہے۔
پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

دو روز قبل نیب نے مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا بھی برآمد کیا تھا۔ اس کے علاوہ نیب کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ایبٹ آباد میں 6 کروڑ مالیت کا ایک پلاٹ بھی موجود ہے جبکہ اسکینڈل میں پولیس کے سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی تھی جو مرکزی ملزم قیصر اقبال نے منتقل کی۔ نیب نے قیصر اقبال کا ایک قیمتی بنگلہ بھی ضبط کر لیا ہے جس کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ بنگلہ ملزم نے اپنے بھائی کے نام پر خریدا تھا۔

دوسری جانب نیب کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقوم واپس کرنے پر تیار ہو گئے ہیں، جب کہ اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 26 ہو چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.