Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیاں؛ 12 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیاں؛ 12 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

0

راولپنڈی: ملک بھر میں انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران ایک افغان شہری اور ایک خاتون سمیت نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں میں 12 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 200 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 4.3 کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔ فاروق اعظم کالونی اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر آپریشنز
جناح ایئرپورٹ کراچی پر ریاض جانے والے ایک مسافر کے سامان میں مٹھائی کے ڈبوں سے 13 ہزار زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں۔ طارق روڈ کراچی کے ایک کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں 1.6 کلوگرام ہیروئن ملی۔

لاہور میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں 990 گرام آئس برآمد ہوئی، جسے کپڑوں کے ٹکڑوں میں بھگو کر جوتوں کے اگلے حصے میں سی کر چھپایا گیا تھا۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں امریکا سے آنے والے پارسل میں کھلونوں کے اندر سے 14 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ کامرہ روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.5 کلوگرام ہیروئن اور 2.1 کلوگرام آئس ملی جبکہ افغان باشندے سمیت دو افراد گرفتار ہوئے۔

ہزارہ ایکسپریس وے تھاکوٹ کے قریب 14.4 کلوگرام چرس اور لک پاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ ویسٹرن بائی پاس ہزارگنجی کے قریب 86 کلوگرام ہیروئن اور 80 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔

تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.