اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان فائر بندی میں مزید 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، دوحہ میں پاکستان اور افغان وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سیزفائر کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تھریڈز میں گروپ چیٹس کا فیچر صارفین کیلئے متعارف
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا مقصد دونوں فریقوں کو مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے وقت فراہم کرنا ہے، تاکہ سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کے لیے جامع معاہدے پر پیش رفت کی جا سکے۔



