Gas Leakage Web ad 1

تھریڈز میں گروپ چیٹس کا فیچر صارفین کیلئے متعارف

تھریڈز میں گروپ چیٹس کا فیچر صارفین کیلئے متعارف

0

میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "تھریڈز” میں گروپ چیٹس کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے بعد صارفین ایک ہی وقت میں متعدد دوستوں سے گفتگو کر سکیں گے اور ہر ایک کو الگ الگ پیغام بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
کمپنی کے مطابق صارفین ایک نئے میسج کے ذریعے گروپ چیٹ بنا سکیں گے، جس میں وہ اپنے 50 فالوورز کو شامل کر سکتے ہیں۔ گروپ چیٹ کا نام بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے تاکہ اس کے موضوع کو واضح کیا جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ فیچر فیس بک میسنجر کے گروپ میسجز سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ گروپ چیٹ سپورٹ کو مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم فی الحال برطانیہ اور آسٹریلیا میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

میٹا کے ترجمان کے مطابق مستقبل میں تھریڈز کے صارفین کے لیے ان باکس منیجمنٹ ٹولز کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جبکہ گروپ چیٹس میں شمولیت کے لیے دعوتی لنک کے ذریعے دوستوں کو شامل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

گروپ میسجنگ کا یہ فیچر ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب تھریڈز کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کا فیچر یورپی یونین میں پیش کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.