اہان پانڈے اور انیٹ پڈا کی لو اسٹوری ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت
اہان پانڈے اور انیٹ پڈا کی لو اسٹوری ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت
نئی دہلی:
بالی وڈ کے نوجوان اداکار اہان پانڈے اور اداکارہ انیت پڈا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم *سیارہ* میں ایک ساتھ کام کرنے والے اہان پانڈے اور انیت پڈا کی دوستی شوٹنگ کے دوران ہوئی، جو وقت کے ساتھ گہری ہوتی گئی۔ حال ہی میں 23 سالہ انیت پڈا نے اپنی سالگرہ قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، جس میں اہان پانڈے کی موجودگی نمایاں رہی۔
گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ تفصیلات پیش
انیت پڈا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اہان پانڈے کو انیت کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلق کے حوالے سے چہ مگوئیاں بڑھ گئیں۔
ذرائع کے مطابق فلم *سیارہ* کی شوٹنگ کے دوران شروع ہونے والی یہ دوستی اب محبت میں تبدیل ہو چکی ہے۔ تاہم، یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے دونوں اداکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے تعلق کو عوامی نہ کریں تاکہ ان کے کیریئر کے ابتدائی مرحلے پر فین فالوونگ متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم *سیارہ* ریلیز کے بعد زبردست کامیابی حاصل کر چکی ہے اور باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔