Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار کل 5 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پانچ روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے سے ملاقات کریں گے۔

نائب وزیراعظم، برطانوی وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی سے بھی ملیں گے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اسحاق ڈار بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملیں گے۔ اس ملاقات میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

پانچ روزہ دورہ برطانیہ کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل شرلی آئیکور بوچوے سے بھی ملیں گے اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.