Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کیس میں‌ بڑی پیش رفت، نام پر رجسٹرڈ سِم حاصل کر لی گئی

0

میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے نوجوان تاجر کے نام پر رجسٹرڈ سِم حاصل کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گزشتہ ماہ 29 جولائی کو پراسرار طور پر موت کا شکار ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ان کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سِم حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی درخواست پر متعلقہ موبائل کمپنی نے میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ سِم جاری کی ہے اور اس کی ملکیت اب میر رضا کی والدہ کے نام منتقل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک اور دستاویزی کارروائی کے بعد مذکورہ سِم جاری کی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی سِم کے ڈیٹا کے ذریعے تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔

ذرائع کے مطابق سِم کے ذریعے میر رضا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی جائے گی اور واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا حاصل کر کے تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ سے حاصل معلومات کیس کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.