Gas Leakage Web ad 1

کشروٹ یوتھ آرگنائزیشن کی غذر میں سیلاب متاثرین کے لیے کامیاب میگا امدادی مہم جاری

0

 

Gas Leakage Web ad 2

کشروٹ یوتھ ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (KYWDO) نے غذر کے سیلاب متاثرہ علاقوں تالی داس، راؤشن اور ہکس میں ایک بڑی امدادی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ اس مہم کے دوران 190 متاثرہ خاندانوں کو 12 لاکھ روپے کی نقد امداد، راشن، ادویات، گرم کپڑے، بستر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔

تنظیم کے 40 سے زائد رضاکاروں نے دشوار گزار راستوں سے گزر کر بروقت امداد متاثرین تک پہنچائی۔ رضاکاروں نے نہ صرف سامان تقسیم کیا بلکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزار کر ان کے دکھ درد میں بھی شریک ہوئے۔

KYWDO کے ترجمان نے کہا کہ یہ مہم انسانی ہمدردی کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے چلائی گئی، اور رضاکاروں نے ثابت کیا کہ عزم اور ہمت سے ہر چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم بحالی کے اگلے مراحل میں بھی متاثرین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مقامی کمیٹیوں اور نمائندوں نے KYWDO کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف عملی مدد فراہم کرتی ہیں بلکہ متاثرین کو حوصلہ اور اعتماد بھی دیتی ہیں۔ تنظیم مستقبل میں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور طویل مدتی بحالی منصوبوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.