Gas Leakage Web ad 1

کمسن گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جانبحق

0

لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بچی کی والدہ مدعیہ کے مطابق بچی کو 8 ہزار روپے ماہوار پر ملازمہ رکھوایا گیا تھا۔ چند روز قبل اطلاع ملی کہ سونیا کے ہاتھ پر زخم آیا ہے۔ اس کا حال پوچھنے گھر گئے تھے۔ فرخ بشیراوراس کی بیوی سونیا پر تشدد کررہے تھے۔
بچی کے چہرے اور پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ملزمان نے تشدد کے بعد بچی کو اسپتال میں بھی داخل نہیں کروایا۔ پولیس نے ملزم فرخ بشیراوراس کی اہلیہ کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.