
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیشنل پریس کلب (NPC) کی سیکرٹری محترمہ نیئر علی سمیت دیگر ممتاز پاکستانی صحافیوں کو یو کے کے معزز چیوننگ ساؤتھ ایشین جرنلزم پروگرام میں منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہاکہ یہ باوقار فیلوشپ ان کی صحافتی دیانتداری، لگن اور اخلاقی و ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے غیر متزلزل عزم کی غمازی کرتی ہے، جو پاکستان کے میڈیا منظرنامے کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔
ان کی منتخبگی نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پہچان کا باعث بنتی ہے بلکہ آزاد اور جوابدہ میڈیا کے اہم کردار کو بھی تقویت دیتی ہے جو جموکری اقدار کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے دعا کی۔



