Gas Leakage Web ad 1

میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈول جاری کر دیا

0

 

 

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈول جاری کر دیا۔

 

پنجاب ماس ٹرانزٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عید الفطر پر بھی آپریشنل رہے گی۔ عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے شروع ہو گی۔

 

عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔

 

میٹرو بس سروس عید کے پہلے روز کے بعد اپنے شیڈیول کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک معمول کے مطابق آپریشنل ہو گی۔ صرف پہلے روز 3 گھنٹے تاخیر سے بس سروس کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.