Gas Leakage Web ad 1

سکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی ، 6 خوارج ہلاک

0

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.